Faraz Faizi

Add To collaction

تحریری مقابلہ-(شاخیں) مصروف ہوں ابھی میں غم روزگار میں


★♥★♥★♥★


شاخوں پہ پھول، پھول میں خوشبو کی بات کر

یعنی مری مراد ہے کہ اردو کی بات کر


مصروف ہوں ابھی میں غم روزگار میں

مجھ سے کسی کے ابرُو نہ گیسو کی بات کر


امن و امان ملک میں کیسے ہو، یہ بتا

مسلم نہ سکھ، عسائی نہ ہندو کی بات کر


آئیں گے وصل یار کے دن یا نہیں فی الحال

پلکوں پہ جلتے بجھتے ہوئے جگنو کی بات کر


باغ و بہار خلد نہ واعظ بتا ہمیں

تُو بس ہمارے یار کے خُوبُو کی بات کر


پریتم سے ہے جدائی کا قصہ بھی درد ناک

جب میں کہوں نظام تُو خسرو کی بات کر


جب بات عشق و مستی کی آجائے بزم میں

فیضی ہمارے دلبرِ خوش رُو کی بات کر


★♥★♥★♥★


آپ کا: فرازفیضی..9326187516

کشن گنج بہار.

   8
3 Comments

Faraz Faizi

10-Nov-2021 07:04 AM

Bohat shykriya aap sab ka

Reply

Bht khoob jaani

Reply

Mansha Noor

09-Nov-2021 09:21 PM

Nice

Reply